ابنا: دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے معظم علی خان نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کا جائزہ لینے کا کہاتھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پرڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے دفتر خارجہ کے ترجمان معظم علی خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام امریکی ڈرون حملوں کے شدید مخالف ھیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ امریکی کانگریس کی جانب سے سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دینے کے بارے میں میڈیا رپورٹ کا جواب نہیں دے سکتے۔ .......
/169